جمعہ , 19 اپریل 2024

رام اللہ میں عالمی ریڈکراس کے دفتر کے سامنے فلسطینیوں کا اجتماع

رام اللہ: فلسطینی شہریوں نے صیہونی حکومت کی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے رام اللہ میں عالمی ریڈکراس کمیٹی کے دفتر کے سامنے اجتماع کیا

العھد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اس اجتماع میں شریک لوگوں نے صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگا کر فلسطینی قیدیوں پر صیہونی حکومت کے تشدد اور مخاصمانہ اقدامات بند کرانے کا مطالبہ کیا۔ فلسطینی استقامتی گروہوں اور عوام نے سامرالعرابید سمیت کئی فلسطینی قیدیوں کی ابتر حالت کا ذمہ دار صیہونی دشمن کو قرار دیا ہے۔ خبروں کے مطابق ان قیدیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ سامرالعرابید کو مغربی رام اللہ میں صیہونیت مخالف کارروائی میں حصہ لینے اور ایک صیہونی انتہا پسند کو ہلاک کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔فلسطینی شہری اب تک کئی بار صیہونی جیلوں میں بند قیدیوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے اور اجتماع کرچکے ہیں ۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …