بدھ , 24 اپریل 2024

زائرین اربعین حسینی کی میزبانی کے ل‏ئے عراق پوری طرح آمادہ

بغداد: عراقی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اربعین حسینی کے پروگراموں کے انعقاد اور زائرین کربلا کی میزبانی کے لئے پوری طرح تیاری کرلی گئی ہے

عراق کی وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق وزیرداخلہ یاسین طاہر الیاسری نے کربلا معلی کے دورے کے موقع پر اعلان کیا ہے کہ اربعین حسینی کے پیدل مارچ میں شرکت اور عراق و دیگر ممالک سے زیارت کے لئے پہنچنے والے زائرین کو سہولت فراہم کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرلئے گئے ہیں ۔

عراق کے وزیرداخلہ نے کہا کہ کربلا میں اربعین کے سیکورٹی پلان پر عمل درآمد کے لئے ضروری احکامات صادرکئے جاچکے ہیں ۔

بیس صفر چودہ سو اکتالیس ہجری قمری مطابق انیس اکتوبر دوہزارانیس کو نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کا چہلم ہے۔

اربعین حسینی میں شرکت کے لئے ہرسال عراق اور پوری دنیا سے کروڑوں زائرین کربلائے معلی پہنچتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …