بدھ , 24 اپریل 2024

چینی کی قیمت اچانک بڑھنے پر ممبر ایف بی آر بھی لاعلم

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ممبر نے بھی چینی کی قیمت میں اچانک اضافے پر لاعلمی کا اظہار کردیا۔

مسلم لیگ (ن) کی عائشہ غوث پاشا کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں ممبر ایف بی آر نے بتایا کہ پانچ اشیا پرسیلز ٹیکس بڑھانے سے مہنگائی بڑھتی ہے، شوگر،گھی، پیٹرول، چائے اور سگریٹس پر ٹیکس بڑھایا گیا ہے۔

ممبر ایف بی آر نے بتایا کہ ٹیکس بڑھنے سے چینی کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ ہوا، گھی پر 50 پیسے فی کلوکا ٹیکس لگایا گیا ہے، پیٹرول کی قیمت ڈالرکی قدر میں اضافے سے بڑھی ہے۔

ممبر ایف بی آر کا کہنا تھا کہ حکومت کو چینی کی قیمت کنٹرول کرنا چاہیے تھا، چینی کی قیمت 50 روپے سے 72روپے تک پہنچنا سمجھ میں نہیں آیا، شوگر ملز کے پاس مارچ تک کا پرانا اسٹاک موجود تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …