بدھ , 24 اپریل 2024

پنجاب میں اسموگ سے بچاؤ کیلئے دفعہ 144 نافذ

لاہور: پنجاب حکومت نے موسم سرما کے آغاز سے قبل اسموگ سے بچنے کےلیے لاہور سمیت صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے ميں فصلوں کی باقیات اور کوڑے کو آگ لگانے پر دفعہ 144 نافذ کی گئی۔

صوبے میں ٹائر، پلاسٹک کی اشیاء اور پولی تھین بیگ جلانے پر بھی پابندی عائد کی گئی۔

دھوئیں اور دھند کے اس امتزاج پر پابندی کا اطلاق آج یکم اکتوبر سے 31 دسمبر تک ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …