بدھ , 24 اپریل 2024

امریکی فوجی شام سے پوری طرح باہر نکلیں : روس

دمشق: شام میں روس کے کوارڈی نیشن سینٹر نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام میں اپنی فوجی موجودگی کا سلسلہ ختم کرے اور اس ملک سے جلد سے جلد باہر نکل جائے

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام میں روس کے کوارڈی نیشن سینٹر نے ایک بیان جاری کر کے ایک بار پھر شام کے تمام علاقوں کے متحد ہونے اور دہشتگردوں کے وجود سے اس ملک کے پوری طرح پاک ہونے کے لئے شام سے امریکی فوجیوں کے مکمل انخلا کو ضروری قرار دیا۔روسی کوارڈینیشن سینٹر نے اپنے بیان میں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہ امریکی فریق کی رخنہ اندازیوں اور خلاف ورزیوں کی بنا پر الرکبان کیمپ سے شامی پناہ گزینوں کو باہر نکالنے کی کوششیں نامکمل رہ گئیں کہا کہ واشنگٹن نے اس کیمپ کے سلسلے میں منافقت سے کام لیا۔الرکبان کیمپ سے پناہ گزینوں کو باہر نکالنے کے لئے اقوام متحدہ کے منصوبے سے دمشق کے اتفاق رائے اور شام و روس کی مشترکہ کوششوں سے اب تک تقریبا اٹھارہ ہزار پناہ گزیں الرکبان کیمپ سے باہر نکالے جا چکے ہیں ۔الرکبان کیمپ جنوبی شام کے التنف فوجی اڈے کے قریب واقع ہے کہ جو امریکی فوجیوں سے وابستہ مسلح عناصر کے زیرکنٹرول ہے۔امریکہ اور دہشتگرد گروہ اب تک الرکبان کے لئے شامی حکومت کی انساندوستانہ امداد پہنچنے میں رکاوٹ ڈالتے رہے ہیں اور پناہ گزینوں کو بھی باہر نہیں نکلنے دیتے۔ روس نے بارہا خبردار کیا ہے کہ الرکبان کی صورت حال ایک انسانی المیے جیسی ہے ۔ ماسکو نے واشنگٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کیمپ سے پناہ گزینوں کے باہر نکلنے کی سہولت فراہم کرے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …