جمعہ , 19 اپریل 2024

صدرٹرمپ نے اپنے مواخذے کی کارروائی کو بغاوت قراردیدیا

واشنگٹن: امریکی صدرٹرمپ نے اپنے مواخذے کی کارروائی کو بغاوت قراردیتے ہوئے کہا کہ جوکچھ ہورہا ہے یہ مواخذہ نہیں بغاوت ہے۔

امریکی صدرٹرمپ نے اپنے مواخذے کی کارروائی کو بغاوت قراردیتے ہوئے کہا کہ جوکچھ ہورہا ہے یہ مواخذہ نہیں بغاوت ہے۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف مواخذے کی کارروائی پرٹوئٹ میں کہا کہ جوکچھ ہورہا ہے یہ مواخذہ نہیں بغاوت ہے، مواخذے کا عمل امریکی تاریخ کی خطرناک ترین کارروائی ہے، مواخذے کے نام پرامریکیوں کے شہری حقوق چھینے جارہے ہیں جب کہ مواخذے کا مقصد لوگوں کی طاقت، ووٹ اورآزادی کو سلب کرناہے۔ امریکی صدرنے کہا کہ میرے خلاف کارروائی کا مقصد مذہب، فوج اورسرحد سے محروم کرنا بھی ہے، ہرگزرتے دن کے ساتھ بہت کچھ سیکھ رہا ہوں، ہم امریکہ کوایک بارپھرعظیم بنانے کیلیے کام کررہے ہیں، اسپیکرایوان نمائندگا نینسی پلوسی اورچک شومررکاوٹیں ڈال رہے ہیں، مخالفین کا امریکہ کوعظیم بنانے میں رکاوٹ ڈالنے کے سوا کوئی کام نہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …