جمعرات , 18 اپریل 2024

ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہرے، پولیس فائرنگ سے طالب علم شدید زخمی

 

بیجنگ: چین کے زیرانتظام ملک ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، احتجاج میں شریک طالب علم پولیس فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ میں پولیس کی گولی لگنے سے ایک طالب علم کے زخمی ہونے کے بعد حکومت مخالف مظاہروں میں مزید شدت آ گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چار ماہ سے جاری ان پر تشدد مظاہروں کے دوران پہلی مرتبہ پولیس کی فائرنگ سے کوئی شخص زخمی ہوا ہے۔

ایک اٹھارہ سالہ نوجوان طالب علم کو سینے میں گولی لگی اور اس کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے، اس واقعے کے بعد سے زخمی طالب علم کے ساتھی دھرنا دیے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ہانگ کانگ کی پولیس کا موقف ہے کہ ایک پولیس اہلکار نے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے دفاع کے لیے گولی چلائی۔

خیال رہے کہ ہانگ کانگ میں چین کے حامی شہریوں نے قومی دن کے سلسلے میں ایک بڑی ریلی کا اہتمام کیا گیا تھا، اس موقع پر مخالفین بھی سڑکوں پر نکل آئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …