ہفتہ , 20 اپریل 2024

لیبیا میں امریکی سفارتخانے کے قریب حملہ دس ہلاک اور زخمی

طرابلس: لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں امریکی سفارتخانے کے قریب رہائشی علاقے پر ہونے والے حملے میں دس افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں

الجزیرہ ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ جمعرات کو ہونے والے اس حملے میں دو عام شہری ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے ہیں ۔ اب تک کسی گروہ یا شخص نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ لیبیا میں جنرل خلیفہ حفتر کے زیرکمان نیشنل آرمی کے فوجی گذشتہ چار اپریل سے دارالحکومت طرابلس پر قبضے کے لئے لیبیا اس شہر پر حملے کررہے ہیں ۔ مصر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ، جنرل خلیفہ حفتر کی حمایت کررہے ہیں۔ دارالحکومت طرابلس، لیبیا کی قومی وفاقی حکومت کے کنٹرول میں ہے اور عالمی برادری قومی وفاقی حکومت کی حمایت کرتی ہے۔ جنرل خلیفہ حفتر لیبیا کے سابق ڈکٹیٹر معمر قذافی کے قریبی شمار ہوتے ہیں۔ میں قذافی کی حکومت کے خاتمے کے بعد امریکا نیٹو اور بعض دیگر ملکوں کی مداخلت کی وجہ سے یہ ملک سیاسی عدم استحکام اور ایک قسم کی خانہ جنگی کا شکار ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …