جمعہ , 19 اپریل 2024

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں کشمیریوں کے حق میں مظاہرہ

نئی دہلی: نئی دہلی میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلباءنے ایک تقریب کے دوران جموں کشمیر سے دفعہ 370 ختم کرنے کے خلاف اور کشمیریوں کی حمایت میں مظاہرہ کا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس تقریب میں بھارتی وزیر جتندرا سنگھ بھی شریک تھے ذرائع کے مطابق اس موقع پر بائیں بازو کی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے طلباءکے گروپوں اور ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس سے وابستہ اکھیل بھارتیہ ودیارتھیہ پریشد کے درمیان شدید تلخ کلامی بھی ہوئی اور انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ طلباءنے یونیورسٹی کنونشن سینٹر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ” کشمیر ہے کشمیریوں کا ،ہندوستان کی جاگیرنہیں ” جیسے نعرے بلند کئے۔ بی جے پی کے لیڈر اور وزیر جتندر ا سنگھ نے دفعہ 370کی منسوخی کے بارے میں تقریب کے وقت طلباءنے یہ نعرے بلند کئے۔ جواہر لال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین نے ایک بیان میں بھارت کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے یونیورسٹی کیمپس ، طلباء، اساتذہ اور عملے کے ارکان کی طرف سے کشمیری کے ساتھ مکمل حمایت کا اظہار کیا اور کشمیرمیں جمہوری اور آئینی اقدار پامال کرنے کی مذمت کی۔ بیان میں کہاگیا کہ اسٹوڈنٹس یونین کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی جاری رکھے گی اور وادی کشمیر کی موجودہ صورتحال کے بارے میں ایک احتجاجی اجلاس بلائے گی جس میں وادی کی گھمبیر صورتحال کے بارے میں بتایا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …