بدھ , 24 اپریل 2024

سعودی عرب کے ولیعہد کی ایران کے ساتھ مذاکرات کی درخواست

واشنگٹن: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان اور عراق کے رہنماؤں سے درخواست کی ہے کہ وہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے سلسلے میں ثالثی کا کردار ادا کریں۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان اور عراق کے رہنماؤں سے درخواست کی ہے کہ وہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے سلسلے میں ثالثی کا کردار ادا کریں۔

اطلاعات کے مطابق امریکی اخبار نیویارک ٹائمزنے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب اور ایران نے کشیدگی کم کرنے کےلئے آپس میں مذاکرات کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق سعودی عرب ایران سے بلواسطہ کشیدگی کم کرنے کےلئے بات چیت کرنے کو تیار ہے۔امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان اور عراق سے ایرانی قیادت سے بات چیت کرنے کی درخواست کی ہے۔امریکی ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان اور عراق سے مشرق وسطیٰ میں جاری تناؤ ختم کرانے کےلئے ثالثی کا کہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …