ہفتہ , 20 اپریل 2024

اسرائیل کو مستقبل کی ہر جنگ میں شکست کا سامنا کرنا پڑےگا

تل ابیب: صہیونی اخبار یدیعوت اخارونوت نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ مستقبل کی ہر جنگ میں اسرائیل کو تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑےگا۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج پر کوئی اعتماد نہیں۔ اسرائیلی فوج کو آئندہ ہر جنگ میں شکست کا سامنا کرنا پڑےگا، اسرائیلی فوج میں لڑنے کی ہمت اور جذبہ نہیں ۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق 1973 کی جنگ کی طرح آئندہ جنگ میں بھی اسرائیلی فوج پر لرزہ طاری ہوجائےگا۔ ذرائع کے مطابق اسرائیل کو اپنے داخلی محاذ پر شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اگر چہ اسرائیل نے اپنی فوج کا بجٹ 30 ارب ڈالر تک بڑھا دیا ہے لیکن اس کے باوجود اسرائیلی فوج میں لڑنے کا حوصلہ نہیں۔ واضح رہے کہ 2006 میں حزب اللہ لبنان نے 33 روزہ جنگ میں پہلی بار اسرائیلی فوج کی طاقت کے طلسم توڑدیا تھا اور اس کے بعد آج تک اسرائیلی فوج کو مختلف محاذوں پر حزب اللہ اور حماس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …