ہفتہ , 19 اکتوبر 2019

عمر اکمل نے شاہد آفریدی کا منفی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

قومی ٹیم کے بلے باز عمر اکمل نے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا منفی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں عمر اکمل سری لنکن فاسٹ بولر نوان پردیپ کے ہاتھوں پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے تو انہوں نے ٹی ٹوئنٹی میچز میں کسی بھی پاکستانی بلے باز کا سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

عمر اکمل 83 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 9 متبہ صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی 99 میچز میں 8 مرتبہ بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ جانے کا اعزاز رکھتے تھے۔

واضح رہے کہ عمر اکمل کی 3 سال بعد قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ انہوں نے آخری بار 27 ستمبر 2016 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

سابق کپتان شاہد آفریدی نے خواتین کیلئے تعلیم عام کرنے کا بیڑا اٹھالیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ملک بھر میں خواتین کیلئے تعلیم …