ہفتہ , 20 اپریل 2024

غاصب امریکہ کا شام سے کوئی تعلق نہیں: جواد ظریف

تہران: ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ ایک ایسا غاصب ملک ہے جس کا شام سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی اس کی وہاں موجودگی کا کوئی جواز بنتا ہے.

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نےاپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ امریکہ ایک ایسا غاصب ملک ہے جس کا شام سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی اس کی وہاں موجودگی کا کوئی جواز بنتا ہے.

محمد جواد ظریف نے مزید کہا کہ شام میں قیام امن کا حصول اور دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں کامیابی صرف شام کی سالمیت اور شامی عوام کا احترام کرنے سے ممکن ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ آدانا مفاہمت نے ترکی اور شام کیلئے ایک فریم ورک مہیا کردیا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران بھی اس حوالے سے تعاون کیلئے تیار ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …