ہفتہ , 20 اپریل 2024

سعودی بادشاہ کے مقتول محافظ کے پورے قبیلے پر ملک سے باہر نکلنے پر پابندی

ریاض: سعودی ولیعھد بن سلمان نے بادشاہ کےمقتول محافظ کے پورےقبیلے پر ملک سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کردی ہے

معروف سعودی نقاد مجتہد نے اتوار کو اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ ولیعھد محمد بن سلمان کے حکم سے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ذاتی محافظ عبدالعزیز الفغم کے قبیلے کے سردار پر ملک سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ذاتی محافظ عبدالعزیز الفغم کو گذشتہ ہفتے قتل کردیا گیا تھا۔

مجتہد نے مزید کہا کہ عبدالعزیز الفغم کے مطیر قبیلے نے، الفغم کے قتل کی تحقیقات کے لئے ایک نشست بلائی تھی تاہم سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے انھیں اس کام سے روکنے کے لئےان پر دھاوا بول دیا۔

مجتہد نے مزید کہا کہ سعودی سیکورٹی اہلکار جنھیں بن سلمان نے بھیجا تھا، مطیر قبیلے کو ان کے مقصد سے نہیں روک سکے ۔

سعودی نقاد مجتہد نےاس سے پہلے بھی اپنے ٹوئیٹ میں فاش کیا تھا کہ سعودی بادشاہ کے ذاتی محافظ عبدالعزیز الفغم کا قتل پہلے سے طے شدہ ایک منظم کارروائی کا نتیجہ تھا جس پر محمد بن سلمان کے حکم سے عمل ہوا ہے۔

سعودی ذرائع نے گذشتہ اتوار کو سعودی بادشاہ کے ذاتی محافظ عبدالعزیز الفغم کے قتل کی خبر دی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …