جمعہ , 18 اکتوبر 2019

غزنی یونیورسٹی میں بم دھماکا، پانچ افراد ہلاک

غزنی: افغانستان کی غزنی یونیورسٹی میں ہونے والے بم دھماکے میں کم سے کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں

بم دھماکا منگل کی صبح غزنی یونیورسٹی کے ایک کلاس روم میں ہوا ۔

اس دھماکے میں دسیوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ زخمیوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

مشرقی افغانستان میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران یہ دوسرا دھماکا ہوا ہے۔

صوبہ ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد میں گذشتہ رات ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں بارہ افغان فوجی ہلاک اور بتیس زخمی ہوئے تھے۔

ننگرہار اور غزنی مشرقی افغانستان کے شورش زدہ صوبے شمار ہوتے ہیں جہاں بڑی تعداد میں طالبان اور داعش موجود ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

جاپان: خوفناک سمندری طوفان میں 65 ہلاکتوں کی تصدیق

ٹوکیو: جاپان کے وسطی اور شمالی علاقوں میں آنے والے تباہ کن سمندری طوفان ‘ہیگی …