جمعہ , 19 اپریل 2024

تیسرے ٹی ٹوئنٹی کو ’پنک ڈے‘ سے منسوب کرنے کا اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بریسٹ کینسر کی آگاہی کے لیے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کو پنک ڈے سے منسوب کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق قومی ٹیم اور سری لنکا کے مابین قذافی اسٹیڈیم میں کل کھیلے جانے والے میچ کو پنک ڈے سے منسوب کیا جائے گا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اورچیئرمین پی سی بی میچ سے قبل کینسر کی آگاہی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے۔

صدر پاکستان دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو پنک ربن پہنائیں گے جبکہ میچ کے تمام کھلاڑی اور آفیشلز بھی مرض کی آگاہی کے لیے پنک ربن پہنیں گے، اسی طرح اسٹیڈیم میں موجود 12 ہزار شائقین کرکٹ کو بھی ربن تقسیم کئےجائیں گے ۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں 750 کرکٹ فینزمیں پنک شرٹس بھی تقسیم کی جائیں گی۔ کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کوپنک شرٹ پہن کر اسٹیڈیم آنےکی درخواست بھی کی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے مابین کل قذافی اسٹیڈیم میں سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا، مہمان ٹیم دو میچز میں فتح حاصل کر کے سیریز اپنے نام کرچکی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …