ہفتہ , 20 اپریل 2024

وزیراعظم عمران خان ’’مین آف دی ایئر‘‘ قرار

معروف عرب تھنک ٹینک نے عمران خان کو مین آف دی ایئر قرار دے دیا، رائل اسلامک انسٹی ٹيوٹ نے خطے ميں امن کی کوششوں پر وزیراعظم پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق اردن کے رائل اسلامک انسٹی ٹیوٹ نے 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو ’’مین آف دی ایئر‘‘قرار دیا، فہرست کے مطابق عمران خان دنیا کے 16ویں بااثر مسلمان ہیں جبکہ فلسطین سے تعلق رکھنے والی کانگریس رکن راشدہ طلیب ’’ویمن آف دی ایئر‘‘ قرار دی گئی ہیں۔

اردنی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ عمران خان نے وزيراعظم پاکستان کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ہی بھارت کو مذاکرات کی بار بار پيش کش کی ليکن بھارت کی انتہاء پسند سرکار نے مثبت جواب نہيں ديا، مقبوضہ کشمير کی خصوصی حيثيت ختم کرکے بھارت نے خطے کا امن داؤ پر لگا ديا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان اور ان کی ٹيم عالمی برادریئ کے سامنے بھارت کو بے نقاب کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہيں، کينسر کے علاج کیلئے شوکت خانم ميموريل اسپتال کا قيام بھی عمران خان کا بڑا کارنامہ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …