منگل , 23 اپریل 2024

عراق و پاکستان سے ثالثی کے لئے سعودی درخواست پر ایران کا رد عمل

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کی جانب سے عراق اور پاکستان سے ثالثی کی درخواست کرنے سے متعلق اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ سعودی عرب موجودہ حالات میں ایران سے مذاکرات میں دلچسپی رکھتا ہے تاہم اگر وہ لوگوں کے قتل عام کے بجائے خطے کے مسائل کو مذاکرات کی میز پر حل کرنا چاہے تو اسلامی جمہوریہ ایران، بھی اس کا ساتھ دے گا.

انہوں نے کہا کہ ایران بارہا اپنے اس موقف کا اعادہ کرتا رہا ہے کہ ہم علاقائی امن کے لئے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعاون پر تیار ہیں.

محمد جواد ظریف نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی حالیہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایران کے صدر کے ہرمز امن منصوبہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے.

نیویارک ٹائمز کے مطابق، سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر یمن کے حالیہ حملوں کے بعد عراقی اور پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہدمحمد بن سلمان نے ان سے ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …