بدھ , 24 اپریل 2024

افغانستان میں امریکی فوج نے ایک ماہ میں 948 بم گرا کر9 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

کابل: افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی اتحادی افواج نے ایک ماہ میں افغانستان کے مختلف علاقوں پر میں 948 گرائے جس میں اکثرعام شہری جاں بحق یا زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ ستمبرمیں امریکی افواج کے لڑاکا اور ڈرون طیاروں نے اس ملک کے مختلف علاقوں پر948 میزائل اور بم گرائے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیردفاع نے اعلان کیا تھا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے خاتمے کے بعد امریکی فضائی حملوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال امریکی افواج نے 7ہزار 362 میزائل یا بم گرائے تھے۔

امریکی افواج افغانستان میں ہزاروں بم گرانے کے باوجود طالبان کو شکست دینے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہیں۔

طالبان کے ترجمان کاکہنا ہے کہ طالبان نے گزشتہ 18 سال کی جدوجہد میں یہ ثابت کر دیا ہے کہ جب تک افغانستان سے تمام بین الاقوامی افواج کا انخلا نہیں ہوتا، وہ کسی دوسری چیز پرمطمئن نہیں ہوں گے۔ اس ہدف کے حصول تک جنگ جاری رہے گی۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …