ہفتہ , 30 مئی 2020

زرمبادلہ کے مجموعی زخائر 15 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئے

کراچی: کمرشل بینکوں کے زخائر میں 2 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 4 اکتوبر کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 15 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے ہو کر 14 ارب 99 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتہ کے دوران ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، اور سرکاری زخائر 7 ارب 75 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، تاہم کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 2 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی، اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 7ارب 23 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 68 سال بعد منفی ہوگئی

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا، لاک ڈان اور ٹڈی دل نے معیشت کو بدترین نقصان …