ہفتہ , 20 اپریل 2024

پاکستانی طالبعلموں کا مصنوعی جلد تیار کرنے کا کامیاب تجربہ

پاکستانی جوانوں اور ہنرمندوں نے ایسے ایسے کارنامے سرانجام دے رکھے ہیں کہ عقل انسانی دنگ رہ جاتی ہے۔ گھر میں کوئی شخص جہاز بنا لے تو اسے گرفتار کر لیاجاتا ہے، پانی کی مدد سے کوئی کار چلا لے تو اس کی بھی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے اور اگر کوئی اور چیلنج لے کر کوئی کمر کس لے تو اسے بھی داد و ہمت سے کبھی نوازا نہیں گیا۔

حکومتی سطح پر بھی ایسا کوئی پلان موجود نہیں کہ جہاں کسی محنتی شخص کی دلجوئی کے لیے کوئی پلیٹ فارم موجود ہو اس لیے طلبہ اپنی مدد آپ کے تحت لگے رہتے اورنت نئے تجربے کرتے نظر آتے ہیں۔حال ہی میں ایک نجی یونیورسٹی کے طالبعلموں نے کارنامہ کیا ہے کہ مصنوعی جلد تیار کی ہے۔

یہ جلد جھلس جانے والے افراد کے لیے کسی نعمت غیر مترقبہ سے کم نہیں ہے۔

پاکستانی طالبعلموں نے مصنوعی جلد تیار کرنے کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ مصنوعی جلد جھلس کر متاثر ہونے والوں کے لیے تیار کی گئی ہے۔یونیورسٹیحکام نے بتایا کہ مصنوعی جلد 22 ڈالر فی اسکوائر انچ کے حساب سے امریکا سے منگوائی جاتی ہے جبکہ مصنوعی جلد کی تیاری پر 22 سینٹ فی اسکوائر انچ لاگت آئی ہے۔

طالبعلم نے ایک پٹی بنائی جس سے ذیابیطس کا علاج ہوتا ہے۔ وہ طالبعلم اس پٹی کو ہاتھوں میں لے کر جگہ جگہ پھرا مگر کسی نے بھی اسکی طرف توجہ نہیں دی۔ ان کا کہنا تھا اس سے ہمیں ایک ارب روپے کے عوض کھربوں روپے کا ریونیو ملتا، میں اس فارمولے کو آسٹریلیا لے کر گیا تو اسے ہاتھوں ہاتھ لے لیا گیا۔

تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ ان طالبعلموں کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں کسی پلیٹ فارم پر لا کر مزید محنت کرنے کے لیے اکسایا جاتا ہے یا پھر یہ کہانی یہیں رک جائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

ڈائری لکھنے سے ذہنی و مدافعتی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

لندن:کمپیوٹرائزڈ اور اسمارٹ موبائل فون کے دور میں اب اگرچہ ڈائریز لکھنے کا رجحان کم …