جمعہ , 18 اکتوبر 2019

ترکی کا سعودی عرب کو جواب/ تم یمنیوں کا قتل عام کرکے ہم پر اعتراض کرتے ہو

انقرہ: ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلونے شام کے شمال مشرق میں ترکی کی فوجی کارروائی پر سعودی عرب کے اعتراض پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کویمنی عربوں کا قتل عام کرکے ہم پر اعتراض کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

ترک وزیر خارجہ نے سعودی عرب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمہارے ہاتھ یمنی عربوں کے خون سے رنگین ہیں تم یمنی عربوں کا قتل عام کررہے ہو۔ تم نے بہت سے یمنی شہریوں کو بھوکا اور پیاسا شہید کردیا ہے لہذآ تمہیں ترکی کے بارے میں بولنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

یہ بھی دیکھیں

جاپان: خوفناک سمندری طوفان میں 65 ہلاکتوں کی تصدیق

ٹوکیو: جاپان کے وسطی اور شمالی علاقوں میں آنے والے تباہ کن سمندری طوفان ‘ہیگی …