ہفتہ , 19 اکتوبر 2019

امریکا نے کردوں کو دھوکہ دیا: کرد رہنما محمود صابر

دمشق: شام کے ایک کرد رہنما نے اعلان کیا ہے کہ امریکا نے کردوں کو دھوکہ دیا ہے ۔شام کے کردوں کی ڈیموکریٹک یونین، پی وائی ڈی کے ایس کے پولٹ بیورو کے رکن محمود صابری نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکا نے جھوٹی حمایت کے ذریعے شام کے کردوں اور حکومت میں تفرقہ ڈالا اور پھر کردوں کی پیٹھ میں خنجر گھونپ دیا۔ انھوں نے کہا کہ امریکا نے ترکی کو شمالی شام پر حملے کے لئے گرین سگنل دے کے کردوں کو دھوکہ دیا ہے ۔ انھوں نے اسی کے ساتھ شمالی شام میں ، شامی فوج کی تعیناتی کی ضرورت پر زور دیا ۔

شامی کردوں کی ڈیموکریٹک یونین کے پولٹ بیورو کے رکن محمود صابر نے عالمی برادری سے شام کے خلاف ترکی کی فوجی جارحیت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔انھوں نے کہا کہ کسی بھی بین الاقوامی قانون اور اصول کے مطابق ترکی کی اس جارحیت کا جواز نہیں پیش کیا جاسکتا ۔انھوں نے کہا کہ عنقرہ حکومت کی اس جارحیت سے اس خطے میں دوبارہ بدامنی اور جنگ کے شعلے بھڑکیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

جاپان: خوفناک سمندری طوفان میں 65 ہلاکتوں کی تصدیق

ٹوکیو: جاپان کے وسطی اور شمالی علاقوں میں آنے والے تباہ کن سمندری طوفان ‘ہیگی …