پیر , 20 جنوری 2020

آل سعود کے فوجیوں کا مشرقی سعودی عرب کے علاقے القطیف کے شہر العوامیہ پر ایک بار پھر حملہ

العوامیہ: سعودی فوجی اہلکاروں نے بدھ کی شام بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ شہر العوامیہ پر حملہ کیا ہے ۔ اس حملے میں ممکنہ طور پر ہونے والے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کے مشرقی صوبے القطیف کے شہر العوامیہ کے عوام کی سرکوبی ، سعودی حکومت کا روز مرہ کا معمول بن چکی ہے۔

القطیف کا شہر العوامیہ ، شیعہ آباد کا شہر ہے ۔ اس شہر کے عوام سعودی حکومت کے ظلم و ستم کا ہمیشہ نشانہ بنے ہیں ۔ اب تک سعودی فوجیوں کے حملوں میں شہر العوامیہ کے درجنوں باشندے شہید ہوچکے ہیں جبکہ سیکڑوں عام شہریوں ، سیاست دانوں اور شہری حقوق کے لئےکام کرنے والوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں بند کردیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

آسٹریلیا ، آتشزدگی سے متاثرہ علاقوں میں اپلوکلیپٹیک طوفان ، دن میں اندھیرا چھا گیا

آسٹریلیا کے آتشزدگی سے متاثرہ علاقوں کو گردوغبار کے طوفان ”اپلوکلیپٹیک“ نے اپنی لپیٹ میں …