بدھ , 24 اپریل 2024

یمن جنگ کے درست خاتمہ سے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے

تہران: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور اس کے ہمراہ وفد نے ملاقات میں فرمایا: یمن جنگ کے درست خاتمہ سے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں فرمایا: یمن جنگ کے درست خاتمہ سے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران اور پاکستان کے باہمی تعلقات کو گہرے ،عمیق اور عوامی بنیادوں پر استوار قراردیتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران نے بہت عرصہ قبل یمن پر مسلط کردہ جنگ کو متوقف کرنے کے سلسلے میں 4 مادوں پر مشتمل تجویز پیش کی ہے اور یمن جنگ کے خاتمہ سے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران اور پاکستان کی دو قوموں کے درمیان گہرے تعلقات کے نمونوں کو شمار کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران پاکستان کو اپنا برادر اور ہمسایہ ملک سمجھتا ہے ۔ دونوں برادر ممالک اپنی ظرفیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے باہمی تعلقات کو تمام شعبوں میں فروغ دے سکتے ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مغربی ایشیائي ممالک میں امن و صلح برقرار کرنے کے سلسلے میں پاکستان کی کوششوں کو قابل تعریف اور تحسین قراردیا اور عراق و شام ميں بعض ممالک کی طرف سے دہشت گردوں کی حمایت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: ہماری ان ممالک سے کوئی عداوت اور دشمنی نہیں ہے لیکن یہ ممالک امریکہ کے فرمانبردار ہیں اور امریکہ کی مرضی کے مطابق ایران کے ساتھ دشمنی رکھتے ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ہم جنگ کے خلاف ہے لیکن اگر کسی نے ایران پر جنگ مسلط کی تو اسے پشیمان ہونا پڑےگا۔ اس ملاقات میں ایرانی صدر روحانی بھی موجود تھے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ایران اور پاکستان کو دو برادر ممالک قراردیتے ہوئے تہران اور اسلام آباد کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …