ہفتہ , 20 اپریل 2024

بھارت: قبر سے زندہ نوزائیدہ بچی برآمد

 

نئی دہلی: بھارت میں ایک قبر سے نوزائیدہ بچی کو زندہ حالت میں برآمد کر لیا گیا جسے پولیس کی جانب سے ‘لڑکیوں کو زندہ درگور کرنے’ کے واقعے کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘رائٹرز’ کے مطابق بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش کے شہر بریلی کے ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایک جوڑا، جو ہسپتال میں پیدائش کے بعد انتقال کرنے والی اپنی نومولود بیٹی کے لیے قبر کھود رہا تھا کہ کئی فٹ گہرائی میں ان کا بیلچہ ایک مٹی کے برتن سے ٹکرایا۔

انہوں نے کہا کہ ان کا بیلچہ جیسے ہی برتن سے لگا اس میں سے بچی کے رونے کی آواز آئی۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ برتن سے بچی کی آواز آنے کے بعد فوری بعد جوڑے نے قبرستان کے گارڈ کو بلایا، جس نے کہا کہ اس نے اس نوزائیدہ بچی کے والدین کو دیکھا تھا جس کے بعد یہ واقعہ بچی کو زندہ درگور کرنے کا لگتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نومولود بچی کی عمر تقریباً پانچ روز ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچی کو فوری ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی حالت میں بہتری آرہی ہے، جبکہ پولیس والدین کو تلاش کر رہی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …