جمعہ , 19 اپریل 2024

ایرانی آئیل ٹینکر پر حملہ صرف ایک حکومت کا کام نہیں ہے، وزیرخارجہ ظریف

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ایرانی آئیل ٹینکر سابیتی پر حملہ کسی حکومت کا اقدام ہے کہا کہ اطلاعات کے مطابق یہ حملہ کئی حکومتوں کے ذریعے انجام دیا گیا ہے-

ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے پچھلے دنوں سعودی عرب کی جدہ بندرگاہ کے قریب ایرانی آئیل ٹینکر پر ہوئے حملے کے بارے میں کہا کہ اس حملے کے بارے میں تحقیقات انجام دی جا رہی ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران اس وقت تک کسی حکومت کا نام نہیں لےگا جب تک تحقیقات پوری طرح مکمل نہیں ہوجاتیں –

وزیرخارجہ ظریف نے کہا کہ ایرانی آئیل ٹینکر پر حملہ ایک پیچیدہ ریاستی اقدام تھا جسے کسی حکومت کی حمایت بھی حاصل تھی – اس سے پہلے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی نے بھی پیر کو تہران میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ایرانی آئیل ٹینکر پرحملے کے بارے میں جو بات مسلم ہے وہ یہ کہ ایک حکومت نے کئی حکومتوں کے ساتھ مل کریہ کام انجام دیا ہے اور جس حکومت نے بھی یہ کام کیا ہوگا اس کو اس کے نتائج کا سامنا کرنے کے لئے بھی تیار رہنا چاہئے –

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …