منگل , 23 اپریل 2024

عرب لیگ نے اپنا جواز کھو دیا

انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے عرب لیگ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب لیگ نے اپنا جواز کھو دیا ہے۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے عرب لیگ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب لیگ نے اپنا جواز کھو دیا ہے۔ اردوغان نے عرب لیگ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عرب لیگ عرب عوام کی حقیقی نمائندہ تنظیم نہیں۔ اور اس نے اپنی حیثیت اور جواز کو کھو دیا ہے۔

اردوغان نے کہا کہ عرب لیگ کی شام کے بارے میں رفتار متضاد ہے پہلے انھوں نے شام کو عرب لیگ سے خارج کردیا اور اب ترکی کے ” چشمہ امن و صلح ” فوجی حملےکے بعد وہ شام کو عرب لیگ میں لانے کی کوشش کررہے ہیں۔ شام پر ترکی کے فوجی حملے کی کئی ممالک نے مذمت اور اس کی مخالفت کی ہے۔ چین نے ترکی سے اپنی فوجیں شام سے نکالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کو صحیح راستے پر آجانا چاہیے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …