جمعرات , 4 مارچ 2021

انتہا پسند ہندو وزیر اعظم مودی کی پہلی بار پاکستان آمد

ہندوستان کے وزیر اعظم مختصر دورے پر پاکستان پہنچ گئے، نریندر مودی کے استقبال کے لیے وزیر اعظم نواز شریف خود ائر پورٹ گئے۔نریندر مودی ہندوستان کی ائر فورس کے طیارے میں لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائر پورٹ پہنچے جہاں ان کے استقبال کے لیے پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت پاکستان کے اعلی حکومتی حکام موجود تھیہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کا لاہور ائر پورٹ پر گرمجوشی سے استقبال کیا گیا بعد ازاں وزیراعظم نواز شریف اپنے ہندوستانی ہم منصب کے ہمراہ ائر پورٹ پر موجود ہیلی کاپٹر میں سوار ہو گئے، اور وہاں سے روانہ ہو گئے۔نریندر مودی کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے، قبل ازیں وزیر اعظم نواز شریف مئی 2014 میں ہندوستان گئے تھے، جب مودی نے وزیر اعظم بننے پر نواز شریف کو تقریبِ حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی تھی۔خیال رہے کہ 11 سال بعد کسی بھی ہندوستان وزیر اعظم کا پاکستان کا دورہ ہے، 2004 میں وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ٹویٹر پر اپنے پیغام میں نریندر مودی نے ایک پیغام میں کہا کہ آج دوپہر دہلی واپسی پر وزیر اعظم نواز شریف سے لاہور میں ملاقات ہو گی۔خیال رہے کہ نریندر مودی کابل میں افغان پارلیمنٹ کے افتتاح کی تقریب میں شریک تھے۔ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے بھی نریندر مودی کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی سے ایسے ہی رشتے ہونے چاہیے.

یہ بھی دیکھیں

پاکستان میں داعش کے وجود کے پیچھے بھی امریکہ ہے , علامہ محمد امین شہیدی

گڑھ مہاراجہ: ابلاغ نیوز کی رپورٹ کے مطابق اُمتِ واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد …