جمعرات , 25 اپریل 2024

عراقی صدر کی داعش دہشت گردوں کو عراق منتقل کرنے کی مخالفت

بغداد: عراق کے صدر برہم صالح نے داعش دہشت گردوں کو عراق میں منتقل کرنے کی مخالفت کی ہے۔عراقی صدر کے مشیر شیروان الوائلی کا کہنا ہے کہ عراقی صدر برہم صالح نے حال ہی میں امریکی وزير خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے شامی کردوں کی قید میں 13 ہزار داعش دہشت گردوں کو عراق منتقل کرنے کی واضح طور پر مخالفت کی ہے۔ برہم صالح نے کہا کہ کسی بھی صورت داعش دہشت گردوں کو عراقی سرزمین پر دوبارہ سراٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی داعش دہشت گردوں کو دوسرے ممالک سے عراق منتقل کیا جائےگا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …