جمعہ , 19 اپریل 2024

شام کے وزیرخارجہ اور اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کی ملاقات

دمشق: شام کے امور میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کے خصوصی نمائندے نے دمشق میں شام کے وزیرخارجہ ولید المعلم سے ملاقات کی ہے

اس ملاقات میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے گیر پڈرسن اور شام کے وزیرخارجہ ولید المعلم نے شام کا آئین مرتب کرنے والی کمیٹی کے پہلے اجلاس کی زمین ہموار کرنے سے متعلق تمام امور اور تدابیر کا جائزہ لیا۔ شام کا آئین مرتب کرنے والی کمیٹی کا پہلا اجلاس رواں مہینے کے آخر میں جنیوا میں ہوگا۔ گیر پڈرسن اور ولید معلم نے اس کمیٹی کی سرگرمیوں کی کامیابی کی ضمانت کے لئے مسلسل صلاح و مشورے کی اہمیت اور اس کے عملی جامہ پہننے کی راہ میں ہر طرح کی ممکنہ رکاوٹ دور کرنے پر تاکید کی۔فریقین نے تاکید کے ساتھ کہا کہ یہ بہت اہم ہے کہ اس کمیٹی کا کام کاج شامی فریق، بیرونی مداخلت کے بغیر خود دیکھ رہے ہیں اور یہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔شام کے لئے نئے آئین مرتب کرنے کے لئے کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ پہلی بار دوہزار اٹھارہ میں روس کے شہر سوچی میں ہونے والے امن مذاکرات میں کیا گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …