ہفتہ , 20 اپریل 2024

نابلس میں فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کی وحشیانہ فائرنگ

نابلس: صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر نابلس میں فلسطینیوں پر وحشیانہ فائرنگ کرکے دسیوں فلسطینیوں کو زخمی کردیا

العالم ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ انتہا پسند صیہونیوں نے نابلس میں حضرت یوسف پیغمبر کے مقبرے پر حملہ کردیا اور اسی دوران صیہونی فوجیوں نے وہاں موجود فلسطینیوں پراندھا دھند فائرنگ کردی – خبروں میں کہا گیا ہے کہ صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں پچاس سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے –

صیہونی انتہا پسندوں اور صیہونی فوجیوں نے چند روز قبل بھی نابلس میں حضرت یوسف پیغمبر کے مقبرے پر حملہ کیا تھا –

دوسری جانب فلسطین انفارمیشن سینٹر نے خبردی ہے کہ صیہونی انتہا پسندوں نے ایک بار پھر مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے – خبروں میں کہا گیا ہے کہ صیہونی انتہا پسندوں نے مسجد الاقصی کے صحن میں داخل ہو کر قبلہ اول کی بے حرمتی کی –

صیہونی انتہا پسندوں کو صیہونی فوجیوں کی بھی پوری پشتپناہی اور حمایت حاصل تھی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …