جمعرات , 25 اپریل 2024

ایران نے بڑی فراخ دلی سے کہا کہ وہ سعودی عرب سے کوئی عداوت نہیں رکھتے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں یہ بڑی خوشی سے بتارہا ہوں کہ جو جنگ کے بادل چھائے ہوئے تھے وہ چھٹتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر خطے میں کوئی چپقلش ہوتی تو صرف ایران اورسعودی عرب نہیں بلکہ ساری عالمی معیشت متاثر ہونا تھی اور اس کا اثر پاکستان پر بھی پڑنا تھا ۔ اس سوچ کر مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم ایران گئے اور ایران کے صدر اور رہبر اعلیٰ سے نشستیں ہوئیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ نشستیں بہت مفید رہیں اورایران نے بڑی فراخ دلی سے کہا کہ وہ سعودی عرب سے کوئی عداوت نہیں رکھتے ،معاملات کوسلجھانا چاہتے ہیں اور سعودی عرب سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے مثبت رویے کو لیکر ہم سعودی عرب گئے اور وہاں وزیر اعظم نے سعودی قیادت شاہ سلمان اور ولی عہد سے ملاقات کر کے ایران کے خیالات ان تک پہنچائے

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …