ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران میں نئے جیٹ طیارے کی رونمائی

ہمدان: ایرانی ساخت کا جدید ترین جیٹ طیارہ یاسین کی تقریب رونمائی کل صبح ہمدان شہر کے شہید نوژه بیس میں ہوئی۔

اسامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل حاتمی، فضائیہ کے سربراہ عزیز نصیرزاده اور دیگر اعلی حکام اور اہم شخصیات کی موجودگی میں آج صبح ہمدان شہر کےشہید نوژه بیس میں جدید ترین تربیتی جیٹ طیارہ یاسین کی تقریب رونمائی ہوئی اور اس نے اڑان بھری۔

آواز کی رفتار سے تیز اڑان بھرنے والا یہ پیشرفتہ مشقی طیارہ ۱۲ میٹر لمبا ہے جبکہ اسکی اونچائی چار میٹر ہے اور اس کا وزن ساڑھے پانچ ٹن بتایا جاتا ہے۔یہ طیارہ ۱۲ کلومیٹر کی اونچائی تک با آسانی اڑان بھر سکتا ہے۔ اس طیارے کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ کم ترین رفتار یعنی ۲۰۰ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ بھی ٹیک آف یا لینڈ کر سکتا ہے۔اس طیارے میں دو ٹربو جیٹ انجن لگائے گئے ہیں۔

اس پائیلٹ ٹریننگ جیٹ کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ یہ ۷۰۰ میٹر کے چھوٹے رنوے پر بھی با آسانی اتر سکتا ہے۔

اس طیارے میں پائیلٹ کا ایجیکشن سسٹم بھی کم نظیر ہے،اس طرح کہ اس میں پائیلٹ کے لئے یہ امکان فراہم کیا گیا ہے کہ وہ ضرورت پڑنے پر پرواز سے قبل یا اسکے بعد رنوے پر ہی اپنی سیٹ ایجیکٹ کر سکتا ہے جو اسے ایک سیکنڈ کے اندر سو میٹر تک کی اونچائی تک اچھال سکتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …