بدھ , 24 اپریل 2024

قطر کا غیر ملکی مزدوروں کے لیے ‘کفالہ’ نظام ختم کرنے کا اعلان

دوحہ: قطر نے غیر ملکی مزدوروں کے قوانین میں تبدیلی لاتے ہوئے تارکین وطن کو ملک چھوڑنے کے لیے کفیل یا کمپنی کی اجازت کی ضرورت کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

قطری نشریاتی ادارے ‘الجزیرہ’ کی رپورٹ کے مطابق قطری وزیر اعظم عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی نے ٹویٹ کرتے ہوئے خبر کی تصدیق کی اور کہا کہ ‘پالیسیوں اور قانون میں اصلاح مزدوروں کے فلاحی معیار کو بہتر بنانے کے لیے کی گئی ہے، قطر مزدوروں کے بنیادی حقوق فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے’۔

قطری حکومت کے دفتر مواصلات کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق قطر کی کم سے کم اجرت کے حوالے سے نئے قانون کا مسودہ بھی تیار کیا جارہا ہے۔

قطر کے کفالہ نظام کے تحت تارکین وطن مزدوروں کو نوکری تبدیل کرنے سے قبل اپنے کفیل کی اجازت (این او سی) درکار تھا۔

اس قانون کے بارے میں انسانی حقوق کے رضاکاروں کا کہنا تھا کہ ملازم اپنے کفیل کے پاس پھنس جاتا ہے اور انہیں ہراساں کیا جاتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …