جمعرات , 21 نومبر 2019

کامیاب جوان پروگرام : 10 لاکھ نوجوانوں کو قرضے دیں گے: وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام میں 10 لاکھ نوجوانوں کو قرضے دیے جائیں، پروگرام کے لیے 100 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد جناح کنونشن سینٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس پروگرام میں سب سے اہم چیز میرٹ ہے اور اسی پر ہی اس کی بنیاد رکھی گئی ہے کیونکہ دنیا میں وہ قومیں آگے بڑھتی ہیں جن میں میرٹ کا سسٹم بہتر ہوتا ہے۔ پروگرام کے لیے 100 ارب روپے رکھے گئے ہیں، پروگرام میں ایک لاکھ روپے تک سود کے بغیر قرضے دیے جائیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ ہوگا اپنے کاروبار کے لیے 10 لاکھ نوجوانوں کو قرضے دیے جائیں، کامیاب جوان پروگرام میں سفارش نہیں چلے گی، انہوں نے اعلان کیا کہ ‘کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت 10 لاکھ نوجوانوں کو میرٹ پر قرض دیں گے اور 100 ارب روپے کے قرضوں میں سے 25 ارب خواتین کے لیے ہوں گے، ایک لاکھ کے قرض پر سود نہیں لیا جائے گا۔

 

یہ بھی دیکھیں

روس کا سعودی عرب میں امریکی فوجیوں کے تعینات ہونے پر انتباہ

ماسکو: روس کے نائب وزیر خارجہ بوگدانوف نے سعودی عرب میں امریکی فوجیوں کے تعینات …