بدھ , 24 اپریل 2024

ضمنی انتخاب : پیپلز پارٹی کو اپنے گڑھ لاڑکانہ میں جی ڈی اے سے شکست

لاڑکانہ: سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 11 کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کو اپنے سیاسی گڑھ لاڑکانہ میں گرینڈ ڈیموکریٹ الائنس (جی ڈی اے) کے امیدوار کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پی ایس 11 لاڑکانہ میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔

پیپلز پارٹی کے جمیل سومرو اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے معظم عباسی کے درمیان سخت مقابلہ تھا۔

تمام 138 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے معظم عباسی نے 31557 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار جمیل سومرو 26021 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …