جمعہ , 19 اپریل 2024

ایشین ٹینس نے پاکستان کو 2جونیئرمقابلوں کی میزبانی سونپ دی

کراچی: ایشین ٹینس فیڈریشن نے پاکستان کو 2جونیئر انٹرنیشنل مقابلوں کی میزبانی سونپ دی جو آئندہ ماہ کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

مسلسل تیسرے سال ہونے والی پاکستان اے ٹی ایف 14 انڈر سپر سیریز چیمپئن شپ میں بوائز اور گرلزایونٹس ہوں گے، ان کی بنیاد پر ایشائی جونیئر رینکنگ کا بھی تعین ہوگا، پہلے مرحلہ میں کمشنر کراچی چیمپئن شپ10 تا 16 نومبر کراچی جیمخانہ میں کھیلی جائے گی۔ دوسرے لیگ میں روٹری کلب اسپورٹس چیمپئن شپ 17 سے 23 نومبر کریک کلب میں طے ہے۔

قومی فیڈریشن کے نائب صدر خالد رحمانی کے مطابق ازبکستان، نیپال، ملائشیا اور ہانگ کانگ نے اول الذکر چیمپئن شپ میں شرکت کی تصدیق کر دی، غیرملکی کھلاڑیوں کو بھر پور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …