منگل , 23 اپریل 2024

پاک بھارت سیریز کب ہوگی؟ مودی جی اور عمران خان سے پوچھیں، سارو گنگولی

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے صدر سارو گنگولی نے پاک بھارت سیریز کی بحالی کے لیے گیند حکومت کے کورٹ میں ڈال دی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے صدر سارو گنگولی نے عہدہ سنبھالنے سے پہلے ہی تیور دکھاتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت سیریز بھارتی حکومت کی اجازت سے مشروط ہے۔

کولکتہ میں گنگولی سے سوال کیا گیا کہ پاک بھارت سیریز کی بحالی کب ہوگی جس پر گنگولی نے جواب دیا کہ آپ یہ سوال نریندر مودی جی اور عمران خان سے پوچھیں۔

گنگولی کا کہنا تھا کہ سیریز کے لیے بالکل ہمیں اجازت درکار ہے، باہمی انٹرنیشنل سیریز کے لیے ایسا ہوتا ہے، سیریز کی بحالی کا فیصلہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم ہی کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کو پاکستان سے 2015 سے 2023 تک 6 سیریز کھیلنا تھیں لیکن وہ معاہدے کی خلاف ورزی کرچکا ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی 23 اکتوبر کو بی سی سی آئی کے نئے صدر کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

بھارتی ٹیم نے آخری مرتبہ 2004 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا تاہم آئی سی سی ایونٹ میں بھارتی ٹیم شیڈول کے مطابق پاکستان سے میچ کھیلتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …