ہفتہ , 20 اپریل 2024

پاکستانی معیشت میں موبائل فون کا حصہ 16.7بلین ڈالر ہے، جی ایس ایم اے

لاہور: موبائل نیٹ ورک آپریٹرز کی بین الاقوامی تنظیم جی ایس ایم اے کی تحقیقی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں موبائل فون کے صارفین کا ملکی جی ڈی پی میں 5.4فیصد یا 16.7بلین ڈالر حصہ ہے۔

رپورٹ ’’ پاکستان میں سسٹم کو ڈیجیٹلائزکرنے میں موبائل فون کی طاقت‘‘میں بتایا گیاہے کہ ملک ڈیجٹیلائزیشن سے معاشی وسماجی فوائد حاصل کررہاہے جب کہ پاکستان میں موبائل فون کے صارفین کا ملکی جی ڈی پی میں 5.4فیصد یا 16.7بلین ڈالر حصہ ہے تاہم بڑھتی ہوئی آبادی موجودہ انفرا اسٹرکچر پر دباؤ ڈال سکتی ہے جو سماجی ترقی میں رکاوٹ کا باعث بن سکتاہے۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …