بدھ , 24 اپریل 2024

پاکستان کی معیشت میں مالیاتی ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت ہے : آئی ایم ایف

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستانی معیشت سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے حال ہی میں ادارے کے ساتھ پلان پر کام شروع کیا ہے۔ پاکستان کی معیشت میں مالیاتی ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستانی معیشت سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے حال ہی میں ادارے کے ساتھ پلان پر کام شروع کیا ہے۔ پاکستان کی معیشت میں مالیاتی ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت ہے۔ گزشتہ مالی سال مالیاتی خسارہ توقع سے زائد تھا۔

آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت پر بھی عالمی تجارتی جنگ کے اثرات پڑ سکتے ہیں۔ گزشتہ برس شرح نمو 3 اعشاریہ 3 فیصد رہی ہے۔ رواں سال 2 اعشاریہ 4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ ٹیکس وصولی میں نمایاں اضافہ ہوا، شرح نمو میں کمی کا خدشہ ہے۔ رواں سال کے بعد شرح نمو میں تیزی توقع ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے خبردار کیا ہے کہ عالمی اقتصادی بحران کے بعد سے دنیا بھر میں معیشت انتہائی سست روی سے تنزلی کا شکار ہے۔ امریکا اور چین کے مابین تجارتی جنگ سمیت دیگر مسائل جیسے برطانیہ کی یورپی ممالک سے علیحدگی کے ثمرات سے سرمایہ کاری میں کمی اور عدم اعتماد بڑھا ہے۔ معاشی پالیسی سازوں کو تجارتی تنازعات کے حل کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

آئی ایم ایف کی چیف اقتصادیات گیتا گوپیناتھ نے تازہ شماروں پر مشتمل رپورٹ میں کہا کہ غیریقینی کیفیت اور سست روی کے باعث عالمی معشیت خدشات سے دوچار ہے۔ موجودہ معاشی حالات میں غلطی کی گنجائش نہیں رہتی، پالیسی سازوں کو تجارتی اور جغرافیائی سیاست پر مشتمل تنازعات کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں بڑھانی پڑھیں گی۔

اس سے قبل بھی آئی ایم ایف نے معیشت کے لیے خطرہ بننے والے تجارتی تنازعات اور مالیاتی مارکیٹ میں مندی کے رجحان سے خبردار کیا تھا۔ آئی ایم ایف نے کہا تھا امریکی مالیاتی نظام خطرناک ہوتا نظر آرہا ہے اور تجارتی تنازعات کے باعث سرمایہ کار پریشان ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …