جمعہ , 19 اپریل 2024

ترکی سے ملحقہ عراقی سرحد بند

بغداد: عراق کے ایمیگریشن منسٹر نے شام میں ترکی کے آپریشنل زون کے قریب کی تمام گذرگاہیں بند کر دیئے جانے کی خبر دی ہے

عراق کے ایمیگریشین منسٹر نوفل بھاء موسی نے بغداد میں عراقی پناہ گزینوں کے امور میں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن کے نمائندے ایمن غرایبہ سے ملاقات میں کہا کہ سرحدی گذرگاہیں شام میں ترک فوجیوں کے داخل ہوجانے اور سیکورٹی کی صورت حال کی بنا پر بند کی گئی ہیں ۔

عراق کے ایمیگریشن منسٹر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ حکومت عراق ملک میں مشکوک عناصر کی دراندازی روکنے اور سیکورٹی و انسانی صورت حال کے پیش نظر شام سے ملحق سرحدوں کی نگرانی کی جا رہی ہے اور اقوام متحدہ ، اس سلسلے میں اپنا تعاون بڑھانے کے ساتھ ہی بحران کے حل کے لئے اقدام کرے۔ اس ملاقات میں اقوام متحدہ کے نمائندے نے کہا کہ شام کے بحران کے حل کے لئے تمام فریقوں کے درمیان تعاون اور ہماہنگی ضروری ہے۔شام میں نو اکتوبر سے ترک فوجیوں کی کارروائیاں شروع ہونے کے ساتھ ہی عراقی حکومت نے کسی بھی ہنگامی صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لئے ترکی سے ملحق اپنی سرحدوں پر مزید فوجی تعینات کردیئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …