منگل , 23 اپریل 2024

کرد علاقوں میں سیکورٹی زون کے قیام کو شامی حکومت نے مسترد کردیا

دمشق: دمشق حکومت نے شمال مشرقی شام میں سیکورٹی زون قائم کئے جانے کی ترکی کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے شام کے امور میں انقرہ کی مداخلت کی مذمت کی ہے

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیاسی و صحافتی امور میں شام کے صدر بشار اسد کی مشیر بثینہ شعبان نے عالمی برادری کی جانب سے شام میں نام نہاد سیکورٹی زون قائم کرنے کی ترکی کی کوششوں اور کرد ملیشیا کی سرکوبی کے بہانے شمالی شام پر لشکرکشی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں قیام امن و استحکام کے لئے شام سے ترک فوجیوں کا باہر نکلنا اور شمالی شام میں سیکورٹی زون قائم کرنے کے لئے انقرہ کے اقدامات فورا بند ہونا ضروری ہے۔بثینہ شعبان نے شمالی شام میں جنگ بندی پر ترکی کے تیار ہونے کی وجہ شام کے کرد نشین علاقوں ، عوامی استقامت ، فوج اور کرد ملیشیا پر ترکی کی لشکرکشی کی عالمی برادری کی جانب سے بڑے پیمانے پر مخالفت کو قرار دیا۔ شمالی شام کے کرد نشین علاقوں پر ترکی کی ایک ہفتے سے جاری جارحیت کے بعد جمعرات کی شب اعلان کیا گیا کہ امریکہ اور ترکی کے درمیان شمالی شام میں پانچ روزہ جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے۔امریکہ اور ترکی کے درمیان ہونے والے سمجھوتے کی بنیاد پر انقرہ شمالی شام میں اپنی فوجی کارروائیاں پانچ دن کے لئے روک دے گا تاکہ کرد ملیشیا ترکی کی سرحدوں سے پانچ کلومیٹر تک پیچھے ہٹ جائے۔ترکی کی فوج نے گذشتہ ہفتے بدھ سے دہشتگردی کے خلاف جنگ اور شام و ترکی کی سرحدوں سے کرد ملیشیا کا صفایا کرنے کے بہانے ، اس ملک کے صدر رجب طیب اردوغان کے حکم سے شمالی شام پر حملہ کیا تھا۔ انقرہ حکومت کرد ملیشیا کو دہشتگرد کہتی ہے۔ شمالی شام کے خلاف ترکی کی فوجی کارروائیوں کی بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی ہے ۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں اب تک کم سے کم دوسوستر افراد ہلاک اور دسیوں زخمی ہوچکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …