بدھ , 24 اپریل 2024

ترکی کے اتحادیوں کی جارحیت کا جواب دیں گے:شام

دمشق: شام کے صدر بشار اسد نے دمشق میں عراق کی قومی سلامتی کے مشیر فالح الفیاض سے ملاقات میں کہا کہ شام نے اب تک بارہا ترکی کے دہشتگرد اتحادیوں کی جارحیتوں کا جواب دیا ہے۔ عراق کی قومی سلامتی کے مشیر فالح الفیاض نے شامی صدر سے ملاقات میں انھیں عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی کا خط پیش کیا۔

شام کے صدر کے نام عراقی وزیراعظم کے خط میں بغداد دمشق تعلقات میں ہمہ گیر فروغ کی راہوں کا جائزہ لئے جانے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ ، حالیہ تبدیلیوں کے بعد سرحدوں کی سیکورٹی ، اقتصادی تعاون میں فروغ اور دونوں ملکوں کی سرحدی گذرگاہوں کو کھولے جانے جیسے موضوعات کا ذکر ہے۔شام کے صدر بشار اسد نے اس ملاقات میں تاکید کی کہ اغیار نے مغربی ایشیا کے علاقے کو ہمیشہ ہی للچائی نظروں سے دیکھا ہے اور شام کے خلاف ترکی کی جارحیت کو بھی اسی زمرے میں رکھا جا سکتا ہے۔

اس ملاقات میں عراق کی قومی سلامتی کے مشیر نے بھی دونوں قوموں کے مفادات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے تمام میدانوں میں مشترکہ تعاون اور عراق و شام کی سیکورٹی پر تاکید کی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …