ہفتہ , 20 اپریل 2024

بحرین میں سیاسی قیدیوں کی صورت حال تشویشناک

مناما: بحرین کی الجو جیل کے قیدیوں کی بھوک ہڑتال کا سلسلہ گذشتہ آٹھ روز سے جاری ہے اور صورت حال تشویش ناک ہوگئی ہے

بحرین کے ٹیلی ویژن چینل اللولو نے خبر دی ہے کہ الجو جیل کے سیاسی قیدیوں کی افسوسناک صورت حال کے بارے میں خبریں منظرعام پر آنے کے بعد جیل انتظامیہ نے کہا ہے کہ بیمار قیدیوں کا علاج اسی وقت ہوگا جب قیدی بھوک ہڑتال ختم کردیں گے۔ بحرین کی الجو جیل کے قیدی سید احمد العبار، حسین المرزوق ، موسی عبداللہ اور حسین علی مہدی ان قیدیوں میں شامل ہیں جو حبس بےجا اور غیرمنصفانہ عدالتی کارروائیوں کے خلاف بھوک ہڑتال پر ہیں۔یہ ایسی حالت میں ہیں کہ حسین علی مہدی کو سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔انسانی حقوق کی تنظیموں اور فعال کارکنوں نے بھوک ہڑتال کرنے والے قیدیوں کی جسمانی حالت تشویشناک بتائی ہے تاہم الجو جیل کے حکام نے بیمار قیدیوں کے علاج کی درخواست مسترد کردی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …