جمعرات , 18 اپریل 2024

کانگریس نے ترک صدر کے اثاثوں کی تفصیل طلب کرلی

واشنگٹن : امریکی اراکین کانگرس ترک صدر رجب طیب اردوآن اور ان کے اہل خانہ کی جائیداد کی تفصیلی رپورٹ حکومت سے طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق شام میں ترکی کی فوجی کارروائی کے بعد امریکا نے ترک حکومت اور صدر طیب اردوغان کے خلاف مزید اقدامات پر عمل درآمد شروع کیا ہے۔

ری پبلیکن رکن کانگرس سینیٹر لنڈسی گراہم اور متعدد امریکی سینیٹرز نے کانگرس میں ایک نیا بل پیش کیا ہے جس میں ترک عہدیداروں اور اداروں پر عاید کی جانے والی پابندیوں کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ ترک صدر طیب اردوغان اور ان کے خاندان کے اثاثوں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ فراہم کرے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بل میں روس، ایران اور ترکی کے لیے شام میں تیل پیدا کرنے والی کسی بھی غیر گروپ پر پابندیوں کے علاوہ ترکی کے خلق بینک پر پابندیوں کا مطالبہ بھی شامل ہے۔

ترکی پر پابندیوں کے بل میں امریکی حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ ترکی میں موجود امریکی فوجی اڈے;39;انجرلک;39; کو کسی متبادل مقام پر منتقل کرے۔

خیال رہے کہ ترک فوج شمالی شام میں کرد جنگجوؤں کے خلاف آپریشن کررہی ہے جس پر عالمی رہنماؤں کو شدید تشویش ہے، دو روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کے خلاف پابندیوں کا حکم نامہ جاری کیا جس میں ترک وزیردفاع، وزیرداخلہ اور وزیرتوانائی پر پابندی عائد کی گئی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …