بدھ , 24 اپریل 2024

لبنانی صدر کی مظاہرین سے ملاقات

بیروت: لبنان کے صدر میشل عون نے ایوان صدر کے قریب مظاہرہ کرنے والے مظاہرین کے لیڈروں سے ملاقات کی ہے

لبنان کے صدر میشل عون نے لبنانی مظاہرین کے لیڈروں سے ملاقات میں کہا کہ مظاہرین کے مطالبات ماننے اور ان کی شکایتوں کو کم کرنے کے لئے کچھ تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔ لبنان کے صدر نے کہا کہ جب سے وہ صدر منتخب ہوئے ہیں اس وقت سے ملک میں ضروری اصلاحات کو عملی جامہ پہنانے اور بدعنوانی کے خلاف جدوجہد نیز دیگر مسائل پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔بیروت اور لبنان کے دیگر شہروں کے عوام، وزیراعظم سعد حریری کی حکومت کی جانب سے ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف جمعرات کی شب سے ہی سڑکوں پر آگئے ہیں اور مسلسل تین دن سے مظاہرے کررہے ہیں۔لبنانی ٹی وی المیادین نے رپورٹ دی ہے کہ دارالحکومت بیروت کے مرکزی علاقے میں جمعہ کی رات مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں تاہم بلوہ پولیس نے آنسوگیس اور واٹرکینن کے ذریعے مظاہرین کو منتشر کردیا۔لبنانی وزیراعظم سعد حریری نے اپنی اتحادی جماعتوں کو موجودہ اقتصادی بحران سے باہر نکلنے کے لئے کوئی راہ حل پیش کرنے کے لئے بہتر گھنٹے کی مہلت دی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …