بدھ , 24 اپریل 2024

چہلم کے موقع پر کربلا میں کروڑوں زائرین حسینی کا اجتماع

بغداد: عراق سمیت دنیا کے بیشتر ملکوں میں شہدائے کربلا کا چہلم کل منایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اربعین حسینی میں شرکت کے لیے لاکھوں عراقی اور غیر ملکی زائرین نجف اشرف سے پیدل سفر کر کے کربلائے معلی پہنچے۔ کربلائے معلی میں بار گاہ حسینی اور اس کے اطراف کی تمام شاہراہیں عزاداروں سے بھری رہیں اور لوگ نوحہ خوانی اور سینہ زنی کرتے ہوئے  بین الحرمین پہنچے۔

ایک اندازے کے مطابق کربلائے میں کل تین کروڑ سے زائد عزادار موجود تھے جن میں مختلف مذاہب و مسالک کے لوگ بھی شامل تھے جو حریت پسندوں کے سید و سالار حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم و لازوال قربانی کو اپنے اپنے انداز میں خراج عقیدت پیش کر رہے ےتھے۔
اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے دستے پوری مستعدی کے ساتھ اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔
پاکستان اور ہندوستان میں شہدائے کربلا کا چہلم کل بروز اتوار منایا جائے گا اس موقع پر مختلف شہروں سے عزاداری کے سیکڑوں چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہوں گے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …