جمعہ , 19 اپریل 2024

لبنانی حکومت کے اقتصادی اصلاحات کے پروگرام کی منظوری

بیروت: لبنانی صدر کے دفتر نے ملک کے اقتصاد کو بحران سے بچانے کے لئے وزیراعظم کے منصوبے کی منظوری کی خبر دی ہے  لبنانی وزیراعظم سعد حریری نے ملک کی اقتصادی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے ایک پروگرام پیش کیا ہے جس میں وزیروں اور ممبران پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں کمی اور بعض ٹیکسوں کو ختم کرنا شامل ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے بھی ملک ، قوم اور عوام کے درمیان اتحاد و یکجہتی کے تحفظ پر تاکید کرتے ہوئے حکومت کے اقدامات کی حمایت کی اپیل کی ہے۔ لبنان میں گذشتہ پانچ دنوں سے اقتصادی بحران اور ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ لبنانی وزیراعظم اور اعلی حکام کو امید ہے کہ اقتصادی منصوبے کی منظوری سے عوامی ناراضگی کم اور اقتصادی صورت حال بہتر ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …