ہفتہ , 20 اپریل 2024

ناروے کی وزیراعظم کا دورہ عراق

بغداد: عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے پیر کو بغداد میں ناروے کی وزیراعظم ارنا سولبرگ سے ملاقات میں کہا کہ عراق کو دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دیگر ملکوں کے ساتھ اسٹریٹیجک تعلقات کے لئے دنیا کے ملکوں کی حمایت درکار ہے – ناروے کی وزیراعظم سولبرگ نے بھی کہا کہ ان کا ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کی حمایت کرتا ہے اور ناروے عراقی فوج کی ٹریننگ اور عراق کی تعمیر نو میں مدد کا سلسلہ جاری رکھےگا – دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم نے اپنی ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کی راہوں کا بھی جائزہ لیا – ناروے کی وزیراعظم نے بغداد میں عراقی وزیراعظم برہم صالح سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات میں توسیع کی راہوں کا جائزہ لئے جانے کے ساتھ ہی علاقے اور دنیا کے اہم ترین مسائل پر بھی بات چیت ہوئی ۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …